9 ستمبر 2011 - 19:30

عرب تعلیمی ، ثقافتی اور تربیتی تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عرب ممالک میں97 ملین عرب جاہل اور ناخواندہ ہیں۔

ابنا: ریڈیو سوا سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب تعلیمی ، ثقافتی اور تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عرب ممالک میں97 ملین عرب جاہل اور ناخواندہ ہیں۔ اس عرب تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 97 ملین عرب پڑھنا لکھنا بالکل نہیں جانتے ہیں اس تنظیم نے عرب ممالک میں جہالت کو ختم کرنے پر تاکید کی ہے عرب تنظیم نے یہ بیان جہالت اور ناچوندگی ختم کرنے کےعالمی دن کے موقع پر جاری کیا ہے۔ تنظیم کے ایک رہنما محمد برجب نے امید ظاہر کی ہے کہ عرب ممالک میں جاری عوامی تحریک عرب ممالک میں جہالت و ناخوندگی کی شرح کو ختم کرنے میں مؤثر ثابت ہوگی۔
...........

/169